پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے،پرویز ملک

پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے،پرویز ملک

لاہور(پ ر)مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدر ورکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک وجنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیرنے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں پاکستان کی تقدیر بدلنے جا رہی ہے تو مخالفین کو تکلیف ہو رہی ہے۔اپنی منی ٹریل جمع نہ کراسکنے اور ملک کی ترقی کا راستہ روکنے والے عمران خان جیسے نام نہاد سیاستدانوں کے چہرے قوم کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہیں اور با شعور عوام نے انہیں بار بار مسترد کیا ہے، اب یہ عناصر مایوسی کا شکار ہیں،ملک کی سیاسی اور مذہبی قیادت نے کہا ہے کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے،دہشتگردی کی نرسریوں کے خاتمے کے ساتھ ساتھ منصوبہ سازوں کو بھی کچل دیا جائیگا معصوم انسانوں کے قاتل وحشی درندے ہیں، ان کے جرائم ناقابل معافی ہیں۔ اس سوچ کو شکست دینا ہوگی جو سوچ شدت پسندی کو جنم دے رہی ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ آخری دہشت گرد کو انجام تک پہنچائے بغیر معاشرے میں امن قائم نہیں ہو سکتا، دہشت گردی کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہونی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ احتجاج ان کا مقدر ہے، عوام کی خدمت ہمارا نصب العین ہے اور مخالفین احتجاج کرتے رہیں، ہم پاکستان کی ترقی وخوشحالی کے سفرکو آگے بڑھاتے جائیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1