پیپلز پارٹی نے ریلیوں سے احتجاجی تحریک شروع کر دی،ثمینہ گھرکی

پیپلز پارٹی نے ریلیوں سے احتجاجی تحریک شروع کر دی،ثمینہ گھرکی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(لیڈی رپورٹر)پیپلز پارٹی شعبہ خواتین پنجاب کی صدر ثمینہ خالد گھرکی اور نرگس خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے گو نواز گو ریلیوں کا آغاز کرکے اپنی احتجاجی تحریک شروع کردی ہے اب بھی حکمرانوں کے پاس وقت ہے کہ وہ خود کو حکومت سے الگ کر لیں اور اقتدار کسی اور کے حوالے کردیں کیونکہ جے آئی ٹی کی واضح رپورٹ کے بعد حکمران اقتدار پر قابض رہنے کا حق کھو چکے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے لیکن وزیراعظم کی ان ہاؤس تبدیلی ناگزیر ہے اگر پیپلز پارٹی کا وزیراعظم تبدیل ہو سکتا ہے تو پھر (ن) لیگ کا کیوں نہیں ۔