البیراک کے زیر اہتمام ہیپا ٹائٹس کے عالمی دن پر واک

البیراک کے زیر اہتمام ہیپا ٹائٹس کے عالمی دن پر واک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر)البیراک ویسٹ مینجمنٹ اور پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے اشتراک سے منگل کے روز البیراک کی ورکشاپ واقع آؤٹ فال روڈ پر ہیپاٹائٹس سے آگاہی کے عالمی دن کی مناسبت سے ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر سینٹری ورکرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی جن کو ہیپا ٹائٹس جیسی مہلک بیماری اور اس سے بچاؤ کے لیے حفاظتی اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے افسران کا کہنا تھا کہ ہیپا ٹائٹس بی اور سی استعمال شدہ سرنجز، خون کی منتقلی اور دیگر وجوہات سے پیدا ہوتا ہے۔ ہیلتھ افسران نے سینٹری ورکرز سے درخواست کی کہ وہ اپنے روزمرہ کے معمول میں صفائی اور اپنی صحت کا خاص خیال رکھیں اور دوسروں کو بھی تاکید کریں۔ البیراک کی جانب سے سینئر منیجر آپریشنز محموت اوزتنچ، منیجر کمیونیکیشنز نعیمہ سعید، اسسٹنٹ منیجرز سہیل محمود، سعدیہ رفیق، مبشر تنویرجبکہ ایل ڈبلیو ایم سے جی ایم کمیونیکیشنز علی مظہر، ڈپٹی منیجر عمیر خان اور اے ایم رحمان بھی اس موقع پر موجود تھے۔