عمران خان نے حکمرانو ں کا احتساب کرایا ، دھاندلی نہیں چلے گی : غلام مصطفٰی

عمران خان نے حکمرانو ں کا احتساب کرایا ، دھاندلی نہیں چلے گی : غلام مصطفٰی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی)روز نامہ پاکستان کے مقبول عام سلسلے ایک دن ایک سیاسی ورکر میں اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سینئرکارکن غلام مصطفی نے کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی حق اور سچ کی سیاست سے متاثر ہو کر ان کے ساتھ پی ٹی آئی کی بنیاد کے پہلے دن سے لیکر اب تک ان کی جماعت میں بطور کارکن کام کرکے دلی خوشی اور راحت محسوس ہو رہی ہے عمران خان نے مجھے یونین کونسل 212کے وائس چیئرمین کی ٹکٹ دی جس پر میں نے الیکشن لڑا اور عوام نے تو ہمیں عمران خان کے سپاہی ہونے کی وجہ سے ووٹ دے دئیے جوق در جوق یونین کونسل میں رہنے والے ووٹ ڈالنے کے لئے آتے رہے اور ابھی پولنگ کا عمل جاری ہی تھا کہ دھونس دھاندلی اور حکومتی مشینری کے استعمال سے مجھے ہروادیا گیا لیکن ہمیں خوشی بھی ہے اور اس بات کا یقین بھی ہے کہ عوام نے تو ہمیں اپنے ووٹ دیدئیے تھے یہ الگ بات ہے کہ ہمارے مینڈیٹ کو چوری کر لیا گیا لیکن اب ہم آنے والے عام الیکشن میں اپنے ایک ایک ووٹ کی حفاظت کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ یہ کریڈٹ میرے قائد عمران خان کو جاتا ہے کہ آج پاکستان کا سب سے طاقتور شخص جو کہ ملک کا وزیراعظم ہے اس کو احتساب کے کٹہرے میں کھڑا کرکے نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی گئی ہے اب فیصلہ معزز عدلیہ نے کرنا ہے عمران خان ایک سچے اور اصولی سیاست دان ہیں جو اپنے اصولی سیاست اور اصولی موقف کی وجہ سے پاکستان کے ایک مقبول ترین لیڈر بن چکے ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ الیکشن میں تو دھونس اور دھاندلی سے ہماری جیتی ہوئی نشستوں کو (ن) لیگ نے چھین لیا تھا اس مرتبہ ہم ایک مضبوط فورس کی شکل میں اپنے ووٹرز کا تحفظ کریں گے اور کسی بھی قیمت پر کسی کو دھاندلی کرنے کی اجازت نہیں دیں گے آنے والے الیکشن میں دھاندلی کرنے کا سوچنے والے ابھی سے ہوش کے ناخن لے لیں وگرنہ پی ٹی آئی کا جنون انہیں کہیں کا بھی نہیں چھوڑے گا ۔