ٹینڈر جاری ہونے کے باوجود یوسی198میں ترقیاتی کام شروع نہ ہو سکے

ٹینڈر جاری ہونے کے باوجود یوسی198میں ترقیاتی کام شروع نہ ہو سکے

لاہور(نمائندہ پاکستان)ایل ڈی اے کی طرف سے ٹینڈر جاری کرنے کے باوجود یو سی 198میں چوہدری کریانہ سٹور چوک،خورشید پارک سجاد سٹریٹ ،اور چوہدری جنرل سٹور والی گلی سمیت دیگر کئی گلیاں اور سڑکیں تعمیر نہ کی جا سکیں۔کاغذوں میں ظاہر کیے جانے والے ترقیاتی کاموں کا موقع پر سرے سے وجود ہی نہیں ہے۔اس حوالے سے چوہدری کریانہ سٹور چوک کے رہائشیوں عبداللہ،احمد،اور چوہدری مبین کا کہنا تھا کہ ہماراچوک تو پچھلے کئی برس کا ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اور یہاں نئی سڑک بنایا تو دور کی بات کسی نے ابھی تک اس سڑک کی مرمت بھی نہیں کروائی۔جبکہ کاغذوں میں ہماری یو سی میں کروڑوں روپیہ لگا دیا گیا ہے جو صرف جھوٹ اور فراڈ پر مبنی بات ہے۔انہوں نے کہا کہ فنڈز تو ریلیز کر دیے جاتے ہیں مگر لگائے نہیں جاتے

 

مزید : میٹروپولیٹن 1