ہیلتھ پیکج کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ خوش آئند ہے،ذکر اللہ مجاہد

ہیلتھ پیکج کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ خوش آئند ہے،ذکر اللہ مجاہد

لاہور ( سٹی رپورٹر) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ حکومت کا نیشنل ہیلتھ فورم کے ذریعے ہیلتھ پیکج اور دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ خوش آئند ہے لیکن تاحال عوام کو صحت کے حوالے سے کوئی بڑاریلیف فراہم نہیں کیا جا سکا ۔ ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز زانہوں نے دفتر جماعت اسلامی لاہور میں الخدمت فاؤنڈیشن لاہور کی کورکمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور انجینئر اخلاق احمد ، صدر الخدمت فاؤنڈیشن لاہور عبدالعزیز عابد ، سیکرٹری جنرل الخدمت فاؤنڈیشن لاہور مغیث شاہد قریشی ، زبیر صدیقی ، محسن بشیر ، ڈاکٹر حارث ، عمران اکرم ودیگر نے شرکت کی ۔انہوں نے کہاکہ عوام کو صحت وتعلیم اور روزگار کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہوتی ہے لیکن ہماری تمام حکومتوں نے ان سہولتوں کی فراہمی کو ہمیشہ نظر انداز کیا ہے ۔اس سے بڑی بدقسمتی کیا ہوگی ایک سروے کے مطابق پاکستان صحت کے حوالے سے بنگلہ دیش سے 05911پیچھے ہے اور پچھلے بیس سالوں میں ایک بھی بڑا سرکاری ہسپتال نہیں بنایا گیاجبکہ تعلیم کے حوالے سے ہمارا ملک یو گنڈا اور اتھوپیا جیسے ملکوں سے بھی پیچھے ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1