حکومت عوامی فلاحی منصوبوں پر تیزی سے کام کررہی ہے،عمرا ن علیم شاہ

حکومت عوامی فلاحی منصوبوں پر تیزی سے کام کررہی ہے،عمرا ن علیم شاہ

لاہور(لیڈی رپورٹر)یونین کونسل 233کے چئیرمین عمران علیم شاہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت عوامی فلاح ہ بہبود کے منصوبوں پر تیزی کے ساتھ دن رات کام کررہی ہے اور ملکی ترقی کو یقینی بنا رہی ہے اس وقت پاکستان ترقی کی منازل طے کررہا ہے لیکن پاکستان کی ترقی کے دشمن اس کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتے اور وہ ہر وقت اسی کام میں رہتے ہیں کہ ہم نے کس طرح سے حکومت کو کمزور کرنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں بھی (ن) لیگ ہی کامیاب ہو گی اور پی ٹی آئی و پیپلز پارٹی کو عبرتناک شکست ہو گی مسلم لیگ کی اعلی قیادت کی بہترین پالیسوں کے نتیجے میں کامیابی ہمارے مقدر چومے گی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1