رائے ونڈ ، کوٹھہ پنڈ میں غیرقانونی لیئر شیڈ قائم ، بدبو سے رہائشی پریشان

رائے ونڈ ، کوٹھہ پنڈ میں غیرقانونی لیئر شیڈ قائم ، بدبو سے رہائشی پریشان

رائے ونڈ (نمائندہ پاکستان) رائے ونڈ کے نواح کوٹھہ پنڈ میں غیرقانونی مرغیوں کے لیر شیڈ و کنٹرول شیڈ قائم جس کی بدبو سے اہلیان علاقہ کا جینا دشوار ہو گیا لوگ سراپا احتجاج ۔تفصیلات کے مطابق رائے ونڈ کے علاقہ کوٹھہ پنڈ میں چند افراد نے مرغیوں کے کنٹرل شیڈ ڈبل سٹوری بنا رکھے ہیں اور 6کے عدد کنٹرول شیڈو کی بدبو سے پورے علاقہ میں کا سانس لینا دشوار ہو چکا ہے بوڑھے اور عورتیں خاص طور پر چھوٹے بچوں میں متعدد بیماریا پھیل رہی ہیں لو گوں جینا دشوار ہو چکا ہے گاؤں کے تمام رہائشیوں نے سیکرٹری انوائرنمنٹ ،حکومت پنجاب لاہور کو درخواست دی ۔ اس کے بعد 25جولائی 2016ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر کو بھی تحریری درخوستیں دی گئیں جس پر پولٹری فارم کو نوٹس جاری کیا گیا کہ غیر قانونی چلنے والے ان شیڈزکو ایک ماہ کے اندر بند کردیا جائے یا 500میٹر رہائشی آبادی سے دور لیجایا جائے اسی طرح نوٹس جاری کئے گئے لیکن شیڈ مالکان نے قانونی احکامات کی پاسداری نہ کرتے ہوئے افسران کے حکم کو ہوا میں اڑادیا۔ اہل علاقہ نے چیف جسٹس آف پاکستان سے استدعا کی ہے کہ از خود نوٹس لیتے ہوئے ہماری داد رسی کی جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1