فیروز پور روڈ خودکش دھماکہ کے خلاف تحریک التواء اسمبلی میں جمع

فیروز پور روڈ خودکش دھماکہ کے خلاف تحریک التواء اسمبلی میں جمع

لاہور( نمائندہ خصوصی )پاکستان تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب محمد شعیب صدیقی نے فیروز پورروڈ کے خود کش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی میں تحریک التوائے کار پیش کر دی ہے جس میں بیان کیا گیا ہے کہ24جولائی کو ارفع کریم ٹاور کے قریب فیروز پورروڈ پر پنجاب پولیس کے دستے پر ایک بد بخت خود کش حملہ آور کے نتیجے میں 9پولیس اہلکاران اور17شہری شہید اور 66زخمی ہوئے۔

جبکہ اکثریت موت و حیات کی کشمکش میں ہے تحریک التوا میں نشاندہی کی گئی ہے سیف سٹی کے نام سے اربوں روپے کے میگا منصوبے میں لاہور کی بیشتر سڑکوں پر کیمرے نصب ہوئے ہیں جن کی کارکردگی شکوک و شبہات کا شکا ر ہے انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اس منصوبے کی شفاف تحقیقات کروائی جائیں دوسری طرف دہشتگردی کے خلاف طے ہونے والے نیشنل ایکشن پلان پر سو فیصد عمل ہونا چاہیے ایم پی اے شعیب صدیقی نے تحریک التوائے کار کو پنجاب اسمبلی میں زیر بحث لانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ عوام میں پائی جانے والی بے چینی ، اضطراب اور غم و غصے کو کم کیاجا سکے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1