اقتدار کے مزے لوٹنے والوں نے عوام کیلئے کچھ نہیں کیا،مہرین

اقتدار کے مزے لوٹنے والوں نے عوام کیلئے کچھ نہیں کیا،مہرین

لاہور(پ ر)سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انو ر راجہ نے کہا ہے کہ ہر طرف گونواز گوکی تحریک چل رہی ہے ، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ کچھ بھی کرلیں اب نوازشریف کو جانا ہوگا ، چار سال اقتدار کے مزے لوٹنے والوں نے عوام کے لئے کچھ نہیں کیا۔

اس لئے اب عوام انہیں اقتدار سے الگ کرنا چاہتے ہیں، نوازشریف نے اگر عوام کے لئے کچھ کیا ہوتا تو عوام ان کی حمایت کرتے لیکن اب تو عوام شریف خاندان کے اقتدار سے الگ ہونے کی دعاکررہے ہیں ، انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی ہی ملک کو بحرانوں سے نکالے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1