دہشتگردوں کا قلع قمع کر کے ہی دم لیں گے،قیصر امین بٹ

دہشتگردوں کا قلع قمع کر کے ہی دم لیں گے،قیصر امین بٹ

لاہور (پ ر)سینئر لیگی رہنما حاجی قیصر امین بٹ القادری کی رہائش گاہ پر سانحہ فیروز پور روڈ کے شہداء کے ایصال ثواب ، درجات میں بلندی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

، تقریب کی صدارت سینئر لیگی رہنما حاجی قیصر امین بٹ القادری نے کی ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ داتا کی نگری کے باسیوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دیکر دہشت گردی کو ایک مرتبہ پھر شکست دی ہے ، پاکستان کی ترقی کے دشمن کون کون سے حربے استعمال کریں گے ہم ان کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ پاکستان آ ج بھی محفوظ ہاتھوں میں ہے ،ہم ان مٹھی بھر دہشت گردوں کا قلع قمع کرکے ہی دم لیں گے ۔ اس موقع پر حاجی قیصر امین بٹ القادری ، قاری محمد سلیم قادری، قاری محمد امجد قادری، چاچا جیرا ٹوکہ لیبر کونسلر یوسی 36،تجمل حسین ، جاوید عرف جیدی بٹ، جنرل کونسلرشہباز مرزا، مستحسن رضا ، مرزارضوان ، رومی چوہدری سمیت دیگر نے شہداء کے ایصال ثواب، درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے خصوصی دعا بھی کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1