بڑھتی ہوئی آلوگی موسمی تغیرات کا سبب بن رہی ہے،بیگم ذکیہ شاہ نواز

بڑھتی ہوئی آلوگی موسمی تغیرات کا سبب بن رہی ہے،بیگم ذکیہ شاہ نواز

لاہور ( لیڈی رپورٹر)صوبائی وزیر تحفظ ماحول پنجاب بیگم ذکیہ شاہنوازنے کہا کہ کرہ ارض پر انسانی ضروریات کے پیش نظربڑھتی ہوئی فیکٹریوں ،گاڑیوں اور وہ تمام عوامل جو آلودگی میں اضافے کا باعث ہیں رفتہ رفتہ موسمی تغیرات کا موجب بن ر ہے ہیں کیونکہ کلائمیٹ چینج ہمیشہ سے ہی انسان کے لیے بڑا چیلنج رہا ہے اس لیے پنجاب حکومت کی جانب سے اپنی سطح پر کاربن کے اخراج کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں ا ینٹوں کے بھٹوں ،فیکٹریوں کے فضلات اور ہواکو آلودکرنے والی کاربن کو کم سے کم کرنے کے لیے محکمہ اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لار ہا ہے مختلف ملکی و غیر ملکی یونیورسٹیوں کے ذریعے پنجاب کے ماحولیاتی مسائل کے بہتر حل کے لیے تحقیق بھی کرائی جارہی ہے تما م اقدامات سے نباتاتی،حیواناتی اور انسانی حیات کی بقا کا تحفظ مقصود ہے۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے صاف پانی کمپنی کے آڈیٹوریم میں محکمہ تحفظ ماحول اور US-AID کے باہمی اشتراک سے EPAکے افسران کی کیپسٹی بلڈنگ کے لیے دوروزہ ٹریننگ کے انعقاد کے موقع پرکیا ورکشاپ میں بہترین بین الاقوامی پریکٹسیز،ماحولیاتی تشخیصی اثرات ،سیمپلنگ اور تجزیات کی ماحولیاتی مانیٹرنگ کے عنوانات کے حوالے سے USADsکے ریجنل انوائرمنٹل ایڈوایزرAndrel Barannik نے اعلیٰ افسران کو تربیت دی ورکشاپ میں سوال و جواب کا عمل بھی جاری رہا ۔ سیکرٹری تحفظ ماحول سیف انجم نے کہا کہ اس ورکشاپ سے آلودگی روکنے کے لیے افسران کی استعداد کا ر میں اضافہ ہو گا اس موقع پر محکمہ تحفظ ماحول کے ڈائریکٹر ز وسیم چیمہ ،محمد طاہر ،ندیم احمد،توقیر قریشی،،ڈپٹی ڈائریکٹرز ،کامرا ن نیازی ،جاوید اقبال اور طلباء و طالبات بھی موجود تھے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1