حکومت امن و امان قائم رکھنے میں ناکام ہو گئی،مولانا عزیز الرحمن

حکومت امن و امان قائم رکھنے میں ناکام ہو گئی،مولانا عزیز الرحمن

لاہور( ایجوکیشن رپورٹر )عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہنماؤں مولانا عزیزالرحمن ثانی،قاری جمیل الرحمن اختر،پیررضوان نفیس،مولانا عبدالشکورحقانی،قاری علیم الدین شاکر،مولانا عبدالنعیم،مولانا محبوب الحسن طاہرنے فیروزپورروڈبم دھماکے کی شدیدالفاظ میں مذمت اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہارکیااورکہا کہ ایسی بزدلانہ کاروائیاں ملک کے خلاف گہری سازش ہے ایسی کارروائیاں کرنے والوں کو کیفرکردار تک پہنچایاجائے ۔حکومت امن وامان قائم رکھنے میں ناکام ہو چکی ہے۔

جان بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں لگتا ہے دہشت گرد مذموم کارروائیوں سے قومی اتحاد کو نقصان نہیں پہنچا سکتے۔انہوں نے مزیدکہا انسانیت کے سفاک دشمنوں نے ایک بار پھر لاہورکو خون و آگ میں نہلا دیا ہے۔ وحشی درندے آخر کب تک بے گناہ انسانوں کو انسانیت سوز بربریت کا نشانہ بناتے رہیں گے دہشت گردی کے خلاف جنگ کو سیاسی مصلحتوں کے نذر نہ ہونے دیا جائے۔عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہنماؤں نے کہا کہ دھماکے میں شہیداور زخمی ہونیوالے افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1