نواز شریف یہ بات مان لیں کے ان کا شو ختم ہو چکا ہے،چودھری عدنان

نواز شریف یہ بات مان لیں کے ان کا شو ختم ہو چکا ہے،چودھری عدنان

لاہور( نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے رہنما چودھری عدنان سرور گورسی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے احتجاج سے نواز شریف کو یہ بات سمجھ آ جانی چاہئے کہ اب ان کا شو ختم ہو گیا ہے کیونکہ جب جیالے سڑکوں پر نکلتے ہیں تو پھر وہ کامیاب ہو کر ہی واپس لوٹتے ہیں ۔پیپلز پارٹی کے این اے 120کے رہنما حافظ زبیر کار دار نے کہا ہے کہ (ن) لیگ والے اپنی اربوں کھربوں روپے کی کرپشن اور لوٹ مار سامنے آنے کے باوجود بھی چور مچائے شور والا کام کررہی ہے حکمرانوں سن لو جتنا مرضی شور مچا لو تمہارا یہ شور بلا وجہ کا شور ہے ایک جھوٹ کو چھپانے کیلئے حکمرانوں نے خود کو جھوٹ کی دلدل میں اتار لیا ہے اور اپنے جھوٹوں کے بوجھ میں آکر خود ہی دب گئے ہیں ۔پیپلز پارٹی کے رہنما شیخ عرفان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ جس طرح سے جے آئی ٹی نے اپنی تفتیش میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کردیا ہے اس کے بعد نواز شریف وزیر اعظم کے عہدے پر مزید قائم رہنے کا اخلاقی جواز کھو چکے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1