عوام دہشتگردوں کے رحم و کرم پر،حکومت نام کی کوئی چیز نہیں،انجینئر یاسر

عوام دہشتگردوں کے رحم و کرم پر،حکومت نام کی کوئی چیز نہیں،انجینئر یاسر

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ حکومت نام کی چیز کہیں نظر نہیں آ رہی عوام کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ عوامی حکومت عوام کے لئے کچھ نہیں کر رہی ۔

دہشت گردی کے ایشو کو فوج پر چھوڑ دیا گیا حکومت اپنے حصے کا کام نہیں کر رہی ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور دھماکے کو حکمرانوں کی ناکامی قرار دیتے ہوئے کیا انہوں نے شہدا کے بلندی درجات اور زخمیوں کی صحت یابی کے لئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم دھماکے میں جاں بحق اور زخمیوں کے لواحقین کے دکھ میں برابر کی شریک ہے دہشت گردی کے خلاف قوم کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1