وحید عالم کے فنڈ سے بے شمار ترقیاتی کام کرائے،چیئرمین اجمل ہاشمی

وحید عالم کے فنڈ سے بے شمار ترقیاتی کام کرائے،چیئرمین اجمل ہاشمی

لاہور( لیڈی رپورٹر)یونین کونسل کے چیئرمین اجمل ہاشمی کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس حلقہ سے ایم این اے وحید عالم کے خصوصی ترقیاتی فنڈ سے بے شمار کام کروائے ہیں بہت سے عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر کام جاری ہے وقت کے ساتھ جیسے ہی یہ منصوبے اپنی تکمیل کے آخری مراحل میں پہنچیں گے تو عوام کو ان سے بہت ریلیف ملے گا میری یہ کوشش ہے کہ یونین کونسل میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی ہر گھر کو یقینی بناؤں نئے واٹر فلٹریشن پلانٹس پر کام جاری ہے اس کے علاوہ جن ٹیوب ویلوں کے بور کے مسئلے کو حل کرنے کی ضرورت ہے اس پر بھی کام جاری ہے جبکہ سٹریٹ لائٹس اور دیگر کام مکمل کروادئیے گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جہاں تک تجاوزات کے خاتمے کا تعلق ہے تو یہ کام متعلقہ ٹاؤن کی انتظامیہ نے کرنا ہے وہ کیوں ایکشن نہیں لے رہے ہم تو چاہتے ہیں کہ عوام کے مسائل حل ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ جب تک افسر شاہی کا خاتمہ نہیں ہو جاتا تب تک ہمیں مسائل کا سامنا رہے گا مشرف دور کی باقیات اور ان کی افسر شاہی کی وجہ سے موجودہ دور کا بلدیاتی نظام پوری طرح سے عوام کو ڈلیور نہیں کر پا رہا ہے لیکن اس کے باوجود ہم عوام کو مکمل ڈلیور کرنے میں مصروف ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف ‘ وزیراعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف اور میاں حمزہ شہباز کی کاوشوں سے ملک میں حقیقی معنوں میں تبدیلی آئی ہے بلدیاتی نظام بھی ان کی طرف سے عوام کے لئے ایک تحفہ ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1