چیئرمین یونین کونسل کی قیادت میں متحد ہیں،کونسلرز کا متفقہ اعلان

چیئرمین یونین کونسل کی قیادت میں متحد ہیں،کونسلرز کا متفقہ اعلان

لاہور( لیڈی رپورٹر) یونین کونسل کے منتخب کونسلرز توصیف خان‘ عامر گجر ‘رحمت مغل‘ عظمی عامر بٹ‘ نازلی مہربان ‘ مرزا ریحان‘ شہباز بٹ‘ فراز صدیقی ‘ منور علی اور عدیل روبی نے کہا کہ ہم چیئرمین اجمل ہاشمی کی قیادت میں متحد ہیں یہ ایک ورکر دوست انسان ہیں انہوں نے یونین کونسل میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں جن میں سوسائٹی کا قبرستان بھی شامل ہے۔انہوں نے اپنی جیب سے پیسے خرچ کرکے قبرستان کی چار دیواری ٰٹائلز‘ جناز گاہ ،وضو خانہ لائٹس چھت پر پانی کے نکاس کا انتظام کیا ہے اور یہاں کے لوگوں کو اپنے پیاروں کو دفن کرنے کے لئے جگہ فراہم کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ بلدیاتی نمائندوں کو مکمل با اختیار بنایا جائے جب تک منتخب نمائندوں کو مکمل اختیارات نہیں دئیے جائیں گے تب تک چھوٹے موٹے مسائل کا سامنا رہے گا ہم امید کرتے ہیں کہ بلدیاتی نظام میں کونسلرز کو اختیارات دینے کے راستے میں جو رکاوٹیں حائل ہیں ان کو دور کیا جائے گا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1