آئل ٹینکرز مالکان کی ہڑتال، ملک بھر میں پٹرول نایاب، کئی پٹرول پمپ بند ہوگئے

آئل ٹینکرز مالکان کی ہڑتال، ملک بھر میں پٹرول نایاب، کئی پٹرول پمپ بند ہوگئے
آئل ٹینکرز مالکان کی ہڑتال، ملک بھر میں پٹرول نایاب، کئی پٹرول پمپ بند ہوگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آئل ٹینکرز مافیا اور وزارت پیٹرولیم کے درمیان مذاکرات کی ناکامی کے بعد ملک بھر کے پٹرول کی فراہمی بند ہوگئی جس کی وجہ سے کراچی، اسلام آباد، لاہور اور کوئٹہ سمیت تمام بڑے شہروں میں پٹرول پمپس بند ہو گئے۔

گھریلو ملازمہ تشدد کیس ،نجی ٹی وی چینل نے مشہور خاتون اینکر غریدہ فاروقی کا پروگرام دو ہفتے کے لئے بند کردیا
تفصیلات کے مطابق آئل ٹینکرز مافیا کی بلیک میلنگ رنگ دکھانے لگی ،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت صوبائی دارالحکومتوں کے بھی بیشتر پٹرول پمپس پر پٹرول نایاب ہوگیا۔ جن پٹرول پمپس پر پٹرول دستیاب ہے وہاں گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔کراچی کے پچاس فیصد سے زائد پٹرول پمپس پر پیٹرول ختم ہو گیا ہے۔ ہڑتال کے بعد اسلام آباد کے جڑواں شہر راولپنڈی میں بھی قلت پیدا ہونا شروع ہوگی ہے،پٹرول پمپس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اگر رات کو پٹرول نہ پہنچا تو صبح کہیں بھی پٹرول ملنا مشکل ہوگا۔

مزید :

بزنس -