مصر،سینائی میں سکیورٹی چیک پوائنٹ کے قریب دھماکا، 7 ہلاک

مصر،سینائی میں سکیورٹی چیک پوائنٹ کے قریب دھماکا، 7 ہلاک

قاہرہ (اے پی پی) مصری فوج کے مطابق شمالی سینائی میں ایک سکیورٹی چیک پوائنٹ کے قریب ہونے والے دھماکے میں 2 بچوں سمیت 7 شہری مارے گئے ہیں۔ جرمن خبررساں ادارے کے مطابق دھماکا پیر اور منگل کی درمیانی شب اس وقت ہوا جب ایک گاڑی چیک پوائنٹ میں داخلے کی کوشش کر ہی تھی۔ مصری فوج کے ترجمان نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر جاری کردہ پیغام میں بتایا کہ یہ واقعہ اریش شہر کے قریب پیش آیا۔ واضح رہے کہ مصری فوج اس علاقے میں ایک عرصے سے داعش کے خلاف برسر پیکار ہے۔

مزید : عالمی منظر