صنعاء اور صعدہ میں حوثیوں کے خلاف اتحادی طیاروں کی بم باری

صنعاء اور صعدہ میں حوثیوں کے خلاف اتحادی طیاروں کی بم باری

صنعاء(این این آئی)یمن میں باغیوں کے خلاف برسرِ پیکار عرب اتحاد کے طیاروں نے دارالحکومت صنعاء کے علاوہ دو صوبوں صعدہ اور عمران میں حوثی اور معزول صالح کی ملیشیاؤں کے عکسری ٹھکانوں اور بیرکوں کو شدید ترین بم باری کا نشانہ بنایا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صنعاء میں مقامی ذرائع نے بتایا کہ اتحادی لڑاکا طیاروں نے دارالحکومت کے شمال مشرق میں واقع قومی سلامتی کے زیر انتظام عسکری کیمپ پر پانچ جب کہ دارالحکومت کے جنوب میں السواد کے علاقے میں ریپبلکن گارڈز کے عسکری کیمپ پر تین حملے کیے۔ادھر حوثیوں کے مرکزی گڑھ صوبہ صعدہ میں اتحادی طیاروں نے مختلف ضلعوں میں باغی ملیشیا کے درجنوں ٹھکانوں اور مجمعوں کو نشانہ بنایا۔ نشانہ بنائے گئے ۔

ضلعوں میں الظایر، شدا، سحار، ساقین اور غمر کے علاوہ آل سالم اور البقع کے علاقے بھی شامل ہیں۔ صعدہ شہر میں بھی حوثیوں کی بیرکوں کو نشانہ بنایا گیا جن میں سرکاری کمپاؤنڈ کی عمارت، اسپیشل سکیورٹی فورسز کیمپ اور الصیفی عسکری کیمپ شامل ہے۔دوسری جانب صوبہ عمران میں اتحادی جنگی طیاروں نے المدان، حوث، بنی صریم اور خمر کے ضلعوں کے علاوہ عمران شہر میں میں باغی ملیشیا کے ٹھکانوں پر تابڑ توڑ حملے کیے۔

مزید : عالمی منظر