سعودی جوڑا اسکیٹس پہن کر اپنی شادی کی تقریب میں شریک

سعودی جوڑا اسکیٹس پہن کر اپنی شادی کی تقریب میں شریک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جدہ(این این آئی)سعودی عرب میں ایک نو بیاہتے جوڑے نے اپنی غیر روایتی شادی کی تصاویر کے ذریعے سوشل میڈیا پر دْھوم مچا دی ہے۔ مذکورہ جوڑے نے روٹین کو توڑنے کا فیصلہ کیا اور شادی کے روز دولہا دلہن نے پاؤں میں روایتی جوتوں کے بجائے اسکیٹس (پہیوں والے) پہن کر تقریب میں شرکت کی۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی شہری حسین بن محفوظ نے جو اسکیٹنگ کا پیشہ ورانہ کھلاڑی بھی ہے اپنی شادی کے موقع پر لی گئی کئی تصاویر پوسٹ کی ہیں جن میں وہ اپنی دلہن کے ساتھ روایتی جوتوں کو اتار کراسکیٹ رول کے جوتے پہنتا ہوا نظر آ رہا ہے۔حسین کا کہنا تھا کہ جب اس نے اپنی اہلیہ کو شادی کے روز اسکیٹ رول استعمال کرنے کے خیال کے بارے میں بتایا تو اس کی اہلیہ نے منع نہیں کیا اس لیے کہ وہ اپنے شوہر کا خواب پورا کرنے کی خواہش مند تھی۔
گفتگو کرتے ہوئے حسین کا کہنا تھا کہ اس کی اہلیہ کی جانب سے بھرپور حوصلہ افزائی کے بعد اب وہ عالمی مقابلوں میں اپنے ملک کی نمائندگی کرے گا۔اپنی اہلیہ کے اسکیٹنگ سے مانوس ہونے کے حوالے سے حسین نے بتایا کہ اس کی بیوی اتنا تجربہ رکھتی تھی جو شادی کے روز ان جوتوں کے ساتھ کھڑے ہونے کے لیے کافی ہو۔ حسین کے مطابق تقریب میں شریک تمام افراد نے اس چھوتے خیال کو بھرپور انداز سے سراہا۔حسین بن محفوظ کا اسکیٹنگ کے کھیل کی ایشیائی درجہ بندی میں تیسرا جب کہ عالمی درجہ بندی میں دسواں نمبر ہے۔

مزید :

عالمی منظر -