بھا رت اسرائیل سے اپنے سفارتی تعلقات منقطع کرے : علمائے کرام

بھا رت اسرائیل سے اپنے سفارتی تعلقات منقطع کرے : علمائے کرام

ممبئی(آن لائن) بھا رت میں علما ئے کرا م نے قبلہ اول کی بازیابی اور صہیو نیو ں کے ظلم سے مسلمانوں کو نجات دلانے کیلئے مو دی حکو مت سے اسرائیل کے ساتھ اپنے سارے سفارتی تعلقات فوری طور پر منقطع کرنے کا مطا لبہ کر تے ہو ئے کہا ہے کہ اسرائیل ظالم جابر اور غاصب ہے، ایسے میں اسرائیلیوں کے خلاف مسلمانوں میں اضطراب بھی پایا جارہا ہے۔قبلہ اول کے تحفظ کے لئے مسلمان ہر طرح سے فلسطینیوں کے ساتھ ہیں اس کیلئے اقوام متحدہ سے بھی رابطہ قائم کر کے اسرائیل پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا جا ئے گا ممبئی کی بلال مسجد میں قبلہ اول کے تحفظ کیلئے ایک اہم نشست میں علماء کرام ، ائمہ مساجداور دانشورو ں نے کیا۔ اس نشست سے خطاب کرتے ہوئے نامور عالم دین مولانا معین الدین اشرف عرف معین میاں نے کہا کہ اسرائیل کے تعلق سے صرف ہم یہ کہنا چاہتے ہیں کہ وہ مسلمان کا ہی دشمن نہیں ہے بلکہ وہ انسانیت کا دشمن ہے اس کا کام ہی اسلحہ جات کی خرید و فروخت ہے پوری دنیا میں یہ اسلحہ کا سوداگرد ہے۔ ائمہ مساجد اپنی اپنی مساجد میں پرامن احتجاج درج کرائیں، شہر کا نظم وضبط بھی برقرار رکھیں، طرح طرح کے ویڈیو اور سوشل میڈیا پر اشتعال انگیزی کی جائے گی اس سے مسلم نوجوانوں کو مشتعل ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کے حق میں دعا کی جائے، شعور کے ساتھ مساجد میں تقاریر کے ذریعہ بیداری پیدا کی جائے اور جمہوری طریقہ سے احتجاج کیا جائے اور وزارت خارجہ سے بھی ملاقات کر نے کی کوشش کی جارہی ہے اور اسرائیل سے تعلقات منقطع کر نے کابھی مطالبہ کریں گے۔

مزید : عالمی منظر