میرکل نے اچانک انتخابی مہم ادھوری چھوڑ دی،تین ہفتے کی چھٹی پر روانہ

میرکل نے اچانک انتخابی مہم ادھوری چھوڑ دی،تین ہفتے کی چھٹی پر روانہ

برلن(این این آئی)جرمنی کے وفاقی پارلیمانی انتخابات سے صرف دو ماہ قبل ہی جرمن چانسلر میرکل ایک ایسے وقت پر تین ہفتے کی چھٹی پر چلی گئی ہیں، جب ان کی سیاسی پارٹی کرسچن ڈیموکریٹک یونین کی انتخابی مہم بیچ میں ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق جرمنی کے وفاقی پارلیمانی انتخابات سے صرف دو ماہ قبل ہی جرمن چانسلر میرکل ایک ایسے وقت پر تین ہفتے کی چھٹی پر چلی گئی ہیں، جب ان کی سیاسی پارٹی کرسچن ڈیموکریٹک یونین کی انتخابی مہم بیچ میں ہے۔جرمن پارلیمانی انتخابات سے قبل کروائے جانے والے متعدد جائزوں کے مطابق چانسلر انگیلا میرکل کی سیاسی جماعت کو دیگر پارٹیوں پر معقول برتری حاصل ہے۔ اس صورتحال میں میرکل کا چھٹی پر جانا ان کا مناسب فیصلہ قرار دیا جا رہا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق تین ہفتے کی چھٹیوں کے دوران میرکل اطالوی ایلپس پر اوپرا دیکھنے میں وقت گزاریں گی۔ تاہم سرکاری طور پر میرکل کے چھٹیوں کے پروگرام کو خفیہ رکھا گیا ہے۔

چوبیس ستمبر کے الیکشن میں میرکل چوتھی مرتبہ چانسلر بننے کی خاطر میدان میں اتریں گی۔ناقدین کے مطابق انہیں اعتماد ہے کہ ان کی پارٹی آئندہ الیکشن میں بھی کامیابی حاصل کر لے گی، اس لیے وہ اس اہم انتخابی معرکے سے قبل تازہ دم ہونے کی خاطر چھٹی پر گئی ہیں۔تاہم دوسری طرف کچھ حلقوں کے خیال میں یہ یقینی امر نہیں ہے کہ آئندہ انتخابات میں کرسچن ڈیموکریٹک یونین ہی کامیابی حاصل کرے گی۔کچھ سیاسی مبصرین کا خیال ہے کہ میرکل اس اہم وقت پر اس لیے چھٹی پر گئی ہیں تاکہ ان سے منسوب کوئی ایسی خبر گردش میں نہ آجائے، جس سے ان کے بارے میں عوام کی اچھی رائے ناخوشگوار ہو جائے۔ جرمنی میں موسم گرما کے اس سیزن میں زیادہ تر لوگ سالانہ چھٹیاں مناتے ہیں، اس لیے ان کے لیے یہ کوئی عجیب بات نہیں کہ میرکل اس مخصوص وقت میں چانسلر دفتر چھوڑ کر چھٹی منانے کیوں گئی ہیں۔ البتہ ان کا یہ خیال ہو سکتا ہے کہ میرکل اپنے کاموں اور پالیسیوں پر پْراعتماد ہیں، اسی لیے وہ انتخابات سے دو ماہ قبل ایک اہم وقت پر آرام کرنے کی غرض سے چھٹیاں غائب ہوئی ہیں۔

مزید : عالمی منظر