کوئٹہ سے چینی باشندوں کا اغواء :تحقیقاتی رپورٹ وزیر داخلہ کو پیش

کوئٹہ سے چینی باشندوں کا اغواء :تحقیقاتی رپورٹ وزیر داخلہ کو پیش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(صباح نیوز) کوئٹہ سے چینی باشندوں کے اغواء کی مشترکہ تحقیقاتی رپورٹ وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان کو پیش کر دی گئی۔وزارتِ خارجہ کی جانب سے کوریا کے سفیر کو حقائق اور شواہد سے آگاہ کیا جائے گا ،رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد وزیرِ داخلہ کی جانب سے متعدد اقدامات کی منظوری دے دی گئی، اے آرکے انفو ٹیک سے منسلک تمام غیر ملکی افراد کے ویزے کینسل کرکے انہیں فوری طور پر ملک بدر کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا۔ اس کے ساتھ ساتھ غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث دیگر کمپنیوں کی رجسٹریشن کو بھی فوری طور پرمنسوخ کر نے کاحکم جاری کردیا گیا۔منگل کو وزرات داخلہ سے جاری بیان کے مطابق غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے باعث اے آرکے انفو ٹیک کی انتظامیہ کے خلاف درج شدہ کیسز کی موثر پیروی کا فیصلہ کیا گیا ہے ایس ای سی پی کی جانب سے تمام غیر ملکی کمپنیوں اور فرموں کا آڈٹ کرانے کا فیصلہ تاکہ ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والی کمپنیوں یا غلط کاریوں میں ملوث غیر ملکی کمپنیوں کی ریجسٹریشن منسوخ کی جا سکے۔ اسی طرح ایس ای سی پی کی جانب سے اس بات کو یقینی جائے گا غیر ملکی کمپنیوں کی رجسٹریشن سے قبل ان کے کوائف اور مالی معاملات کی مناسب چھان بین ہوگی، اے آرکے انفو ٹیک کے معاملات سے غفلت برتنے والے ایس ای سی پی اہلکاروں کے خلاف ایف آئی اے کی جانب سے انکوائری کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔وزارتِ خارجہ کی جانب سے ویزوں کے اجراء اور درخواست گزاروں کے کوائف کی چھان بین کے عمل کا جائزہ لیا جائے تاکہ جعلی کوائف اورغلط طریقوں سے پاکستانی ویزوں کے حصول کی روش کی روک تھام کو یقینی بنایا جا سکے۔وزارتِ خارجہ کی جانب سے کوریا کے سفیر کو حقائق اور شواہد سے آگاہ کیا جائے گا وزیرِ داخلہ نے ہدایت کی ہے کہ اس بات کا بھی جائزہ لیا جائے کہ اے آر کے انفو ٹیک کمپنی اردو اکیڈمی کی آڑ میں کیسے ویزہ قوانین کی خلاف ورزی اور غیر قانونی اور ملکی مفادات کے مخالف سر گرمیاں سر انجام دے رہی تھی۔
رپورٹ

مزید :

علاقائی -