عوام مسلم لیگ کیخلاف تمام سازشوں کو ملیا میٹ کردیں گے،سائرہ افضل تارڑ

عوام مسلم لیگ کیخلاف تمام سازشوں کو ملیا میٹ کردیں گے،سائرہ افضل تارڑ

حافظ آباد(آن لائن)وزیر مملکت برائے صحت محترمہ سائرہ افضل تارڑ نے حافظ آباد کے مختلف دیہات میں فراہمی سوئی گیس کے منصوبوں کی افتتاحی تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میاں محمدنواز شریف نے ملک و قوم کے لئے جوکرانقدر خدمات سرانجام دی ہیں انکی ماضی میں مثال ملنا مشکل ہے اور مجھے فخر ہے کہ میرا تعلق ایک ایسی جماعت سے ہے جو اسلامی نظریات کی حامل اور محب وطن جماعت ہے۔ انہوں نے کہا کہ خداوندکریم کا نظام ایسا ہے کوئی اسکی نظر سے نہیں بچ سکتا۔جو لوگ نواز شریف کے خلاف بے بنیاد الزامات لگا کر انکی کردار کشی کررہے تھے آج قوم انکا دامن چا ک چاک ہوتے دیکھ دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ خداوندکریم کے فضل و کرم سے آئندہ الیکشن میں بھی کلین سویپ کرے گی۔ اور عوام اسکے خلاف کی جانے والی تمام سازشوں کو ملیا میٹ کردیں گے۔تقاریب سے چوہدری محمدبخش تارڑ و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

سائرہ افضل تارڑ

مزید : علاقائی