ایف آئی اے ہسپتال انتظامیہ پر اثرانداز ہو رہی ہے،مسزظفر حجازی کا الزام

ایف آئی اے ہسپتال انتظامیہ پر اثرانداز ہو رہی ہے،مسزظفر حجازی کا الزام

اسلام آباد(صباح نیوز)سابق چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کو ایف آئی اے سیل منتقل کرنے کے معاملے پر انکی اہلیہ نے الزام لگایا ہے کہ ایف آئی اے پمز اسپتال انتظامیہ پر اثرانداز ہو رہی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق ظفر حجازی کی اہلیہ نے کہا ہے کہ ایف آئی اے نے خراب صحت کے باوجود ان کے شوہر کو تہہ خانے میں منتقل کیا۔سیل میں طبی سہولیات ہیں اور نہ ہی صفائی کا نظام ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ ان کے شوہر کی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہیں، نقصان کے ذمہ دار متعلقہ ادارے اور افراد ہوں گے۔

ایف آئی اے

مزید : علاقائی