دہشت گردی کے مکمل خاتمہ تک جنگ جاری رہے گی ٗطارق فضل چوہدری

دہشت گردی کے مکمل خاتمہ تک جنگ جاری رہے گی ٗطارق فضل چوہدری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (این این آئی)وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور جڑ سے اکھاڑپھینکنے تک جنگ جاری رہے گی۔ منگل کو ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ملکی سیاسی جماعتوں کے مختلف ایشوز پر اختلافات کے باوجود قومی سیکیورٹی پالیسی اور امن و امان کی صورت حال پر ہم سب متحد اور ایک ہی صفحے پر ہیں۔ انہوں نے لاہور دھماکے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کے ایسے بزدلانہ واقعات ہماری قوم کے دہشت گردی کے خلاف عزم و حوصلے کو متزلزل نہیں کر سکتے۔ وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ ہماری مسلح بہادر افواج سمیت ہمارے دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملک سے دہشت گردی کے جڑ سے خاتمے کے لیے لازوال قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں نے بھی اس ضمن میں ہمیشہ ایک مثبت کردار ادا کیا ہے اور اسی کی وجہ سے ملک بھر میں دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی آئی ہے۔

مزید :

علاقائی -