پاکستان اور امریکہ کے درمیان سات عشروں سے مثالی تعلقات ہیں، اعزاز چوہدری

پاکستان اور امریکہ کے درمیان سات عشروں سے مثالی تعلقات ہیں، اعزاز چوہدری

واشنگٹن(صباح نیوز) امریکہ میں پاکستان کے سفیر اعزاز احمدچوہدری نے امریکی تاجروں پرپاکستان میں کاروباری مواقع سے فائدہ اٹھانے پر زوردیتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن اوراسلام آباد کے درمیان گزشتہ سات عشروں سے مثالی تعلقات ہیں،امریکی تاجر برادری پاکستان میں شاندار کاروباری مواقع سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔گزشتہ روز شکاگو میں امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ تعلقات صرف حکومت کی سطح پر محدود نہیں بلکہ عوام کی سطح پر بھی فروغ پارہے ہیں۔اعزازاحمد چوہدری نے کہاکہ پاکستان جنوبی ایشیا میں تیزی سے ترقی کرتا ہوا جدید جمہوری ملک کے طور پر ابھررہاہے۔ انہوں نے پاکستانی امریکی تاجروں پر زور دیا کہ وہ پاکستان میں شاندار کاروباری موقعوں سے فائدہ اٹھائیں۔

اعزاز چوہدری

مزید : علاقائی