بجلی چوری کی مقدمات ، ایف اے ملزموں کی عدالتی تعمیل کروانے میں ناکام

بجلی چوری کی مقدمات ، ایف اے ملزموں کی عدالتی تعمیل کروانے میں ناکام

لاہور(نامہ نگار )ایف آئی اے بجلی چوری کے مقدمات میں ضمانتوں کے بعد مسلسل طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے والے ملزموں کی عدالتی تعمیل کروانے میں ناکام ہو گیاہے، فاضل جج نے ایف آئی اے کو حکم دیا ہے کہ ملزموں کو گرفتار کر کے 18ستمبر کو پیش عدالت میں پیش کیا جائے ۔جوڈیشل مجسٹریٹ فاروق اعظم سوہل نے بجلی چوری کے مقدمات میں ملوث ملزموں فرقان حمید،غلام مرتضی،محمد الیاس، صدام حسین، سہیل اقبال، انعام حسن، محمد انیس اور سلطان صلاح الدین کیخلاف درج مختلف مقدمات کی سماعت کی، پراسکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ ایف آئی اے نے ملزموں کے خلاف بجلی چوری کے الزامات کے تحت مقدمات درج کر کے چالان پیش کر رکھے ہیں اور ملزم مقدمات میں ضمانتیں حاصل کرنے کے بعد مسلسل طلبی کے باوجود پیش نہیں ہو رہے، عدالتی تعمیل کنندہ نے رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ملزموں کو عدالتی طلبی سے بروقت آگاہ کیا جا چکا ہے جس پر عدالت نے ایف آئی اے کو حکم دیا کہ ملزموں کو گرفتار کر کے اٹھارہ ستمبر کو عدالت میں پیش کیا جائے۔

مزید : علاقائی