ہوائی فائرنگ کے مقدمہ میں ملوث ملزم بری

ہوائی فائرنگ کے مقدمہ میں ملوث ملزم بری

لاہور(نامہ نگار )کینٹ کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے ہوائی فائرنگ کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو عدم ثبوت کی بنیاد پر بری کردیا ہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر اعوان کے روبروجنوبی چھاؤنی پولیس نے ملزم ناصر کے خلاف درج مقدمہ کا چالان پیش کیا،ملزم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے ملزم کے خلاف بے بنیاد مقدمہ درج کیا ہے،پولیس نے مخالفین کے ساتھ ساز باز کر کے ملزم کو مقدمہ میں ملوث کیا ہے پولیس کے پاس ملزم کے خلاف کوئی ثبوت بھی نہیں ہیں،ملزم کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم کو عدم ثبوت کی بنیاد پر بری کرنے کا حکم دیا جائے،عدالت نے دلائل سننے کے بعد عدم ثبوت کی بنیاد پر ملزم کو بری کرنے کا حکم دے دیاہے۔

مزید : علاقائی