ٹریفک وارڈنز شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کو بھی یقینی بنائیں،سی ٹی او

ٹریفک وارڈنز شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کو بھی یقینی بنائیں،سی ٹی او

لاہور (کرا ئم ر پو رٹر )چیف ٹریفک آفیسر لاہورایس ایس پی رائے اعجاز احمد نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس شہر بھر میں ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کو بھی یقینی بنائے ہوئے ہے۔نوجوان نسل ملک و قوم کا قیمتی اثاثہ ہے جنہیں حادثات کی نظر نہیں ہونے دیا جائیگا،سڑکوں پر شہریوں کی حفاظت سٹی ٹریفک پولیس کی اولین تر جیعات میں ہے۔سٹی ٹریفک پولیس کم عمر ڈرائیورز اور بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے والوں کیخلاف سختی سے کاروائی کر رہی ہے۔گزشتہ روز سٹی ڈویژن میں کم عمر ی میں موٹر سائیکل اور گاڑی چلانے پر 302 کم عمر سواروں کو چالان ٹکٹس جاری کئے گئے اور111موٹرسائیکلیں شہر کے مختلف تھانوں میں بند کروائیں گئیں جبکہ والدین کی مستقبل میں بچوں کو موٹر سائیکل نہ دینے کی یقین دہانی پر 56موٹر سائیکلوں کو چھوڑ دیا گیا۔

مزید : علاقائی