سینیٹ ،بابراعوان کی خالی نشست پر آصف کرمانی سمیت 3امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے

سینیٹ ،بابراعوان کی خالی نشست پر آصف کرمانی سمیت 3امیدواروں نے کاغذات ...

اسلام آباد(صباح نیوز) بابراعوان کی سینیٹ سے خالی نشست کے لیے ن لیگ کے آصف کرمانی سمیت تین امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کی جانب سے کسی نے کاغذات جمع نہیں کرائے سینیٹ کی نشست تحریک انصاف کے رہنماء بابراعوان کے ا ستعفے کے نتیجے میں خالی ہوئی تھی نشست پرانتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانیکا منگل کو آخری روز تھا تاہم ابھی تک آصف کرمانی سمیت صرف تین امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے ہیں ن لیگ کے سابق رکن پنجاب اسمبلی محمد نعمان نے آصف کرمانی کے متبادل کے طورپرکاغذات جمع کرائے جبکہ ایک اورامیدوارسرفراز قریشی نے آزاد حیثیت میں کاغذات جمع کرائے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ستائیس جولائی جبکہ پولنگ آٹھ اگست کوہوگی۔

سینیٹ خالی نشست

مزید : صفحہ آخر