عمران خان مکمل منی ٹریل پیش کر کے سرخرو ہو چکے ہیں:شاہ محمود قریشی

عمران خان مکمل منی ٹریل پیش کر کے سرخرو ہو چکے ہیں:شاہ محمود قریشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(این این آئی) وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ، ممبر قومی اسمبلی و سابق وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا ہے عمران خان اپنی مکمل و حقیقی منی ٹریل پیش کر کے قوم کے سامنے سرخرو ہو چکے ہیں ، مالی شفافیت اور ہر لحاظ سے کرپشن سے پاک آمدنی کی تفصیل سامنے آنے کے بعد عمران خان دوسرے سیاسی رہنماؤں کیلئے ایک روشن مثال بنے ہیں،پاکستان کو بھی ایسے ہی رہنما کی اشد ضرورت ہے جو مالی بدعنوانی و لالچ سے بے نیاز ہو۔گزشتہ روز سینئر نائب صدر ضلع ملتان جواد امین قریشی کیساتھ گفتگو میں انکا مزید کہنا تھا پانامہ لیکس کو تحریک انصاف نے ہی زندہ رکھا اور انجام تک پہنچایا ورنہ قوم کو اس سلسلے میں بھی اندھیروں میں رکھا جاتا اور بدعنوان ٹولہ روپ بدل بدل کر ایوان اقتدار پر قا بض رہتے ، اب عوام جان چکے ہیں کہ کون اس کا حقیقی رہنما ہے اور کس کس نے عوامی امانت میں بددیانتی کی،اگر تحریک انصاف کی صفوں میں کوئی بددیانت و کرپٹ شخصیت موجود ہے تو حکومت ان کیخلاف کارروائی عمل میں کیوں نہیں لاتی ۔ ؟ ن لیگ گمراہ کن پروپیگنڈہ کرکے عوام کو بیوقوف نہیں بنا سکتی ۔ عوام ان کے اصلی و مکروہ چہرے پہچان چکے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -