کراچی، رینجرز کا پولیس کلنگ میں ملوث ملزمان کی اطلاع دینے پر ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان

کراچی، رینجرز کا پولیس کلنگ میں ملوث ملزمان کی اطلاع دینے پر ایک کروڑ روپے ...

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ رینجرز نے پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث ملزمان کی اطلاع دینے پر ایک کروڑ روپے انعام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ڈائریکٹر جنرل سندھ رینجرز میجر جنرل محمد سعید کی زیر صدارت رینجرز ہیڈ کوارٹر میں اہم اجلاس ہوا جس میں آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ اور ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو سمیت پولیس اور رینجرز کے دیگر اعلیٰ افسران بھی شریک ہوئے۔اجلاس میں شہر کی مجموعی سٍکیورٹی صورتحال اور حالیہ دنوں میں پولیس اہلکاروں پر ہونے والے حملوں کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر سندھ رینجرز کی جانب سے فیصلہ کیا گیا کہ پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث ملزمان کی اطلاع دینے والے کو ایک کروڑ روپے انعام دیا جائے گا اور اس کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔اجلاس میں لاء انفورسمنٹ ایجنسیز کے جوائنٹ آپریشنز کے لیے مربوط حکمت عملی بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

مزید : صفحہ آخر