پنجاب، 24گھنٹے میں669 ٹریفک حادثات،3 جاں بحق،554 شدید زخمی

پنجاب، 24گھنٹے میں669 ٹریفک حادثات،3 جاں بحق،554 شدید زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کرائم رپورٹر)گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب کے669 مختلف مقامات پرروڈ ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں554افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ ان حادثات میں199افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہونے والے ان ٹریفک حادثات میں 3افراد جان کی بازی ہارگئے ۔حادثات میں 301 ڈرائیور، 23کم عمر ڈرائیور، 362مسافراور93پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔ ٹریفک حادثات کے کل756متاثرین میں 616 مرد اور140خواتین شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -