دہشت گردی میں ملوث عناصر کو بہت جلد کیفر کردار تک پہنچائیں گے،عثمان خٹک

دہشت گردی میں ملوث عناصر کو بہت جلد کیفر کردار تک پہنچائیں گے،عثمان خٹک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کرائم رپورٹر)قائم مقام آئی جی پنجاب محمد عثمان خٹک نے کہا ہے کہ امن دشمن عناصر اور دہشت گردوں کی بزدلانہ کاروائیاں پنجاب پولیس کے بہادر جوانوں کے حوصلے اور جذبے پست نہیں کرسکتیں ، کوٹ لکھپت فروٹ منڈی دھماکہ میں شہید ہونے والے اہلکار پنجاب پولیس کا فخر ہیں جن کی قربانی پولیس فورس کیلئے مشعل راہ ہے انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کی سفاک کاروائی میں ملوث عناصر کو بہت جلدبے نقاب کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا ۔قائم مقام آئی جی پنجاب نے کہا کہ پنجاب پولیس نے دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے اور آئندہ بھی پنجاب پولیس کے جوان ملک و قوم کی حفاظت کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جنرل ہسپتال میں زیر علاج کوٹ لکھپت فروٹ منڈی دھماکے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں اور شہریوں کی عیادت کے دوران کیا ۔

مزید :

علاقائی -