فیس بک پر بدنام کرنے والے ملزم کے گھر کی تلاشی کے لئے سرچ وارنٹ

فیس بک پر بدنام کرنے والے ملزم کے گھر کی تلاشی کے لئے سرچ وارنٹ

لاہور(نامہ نگار )ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے شادی سے انکار کرنے پر لڑکی کو فیس بک پر بدنام کرنے والے ملزم کے گھر کے سرچ وارنٹ جاری کر دیئے ہیں۔جوڈیشل مجسٹریٹ فاروق اعظم سوہل کے روبرو ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار اقراء نذیر کی استدعا پر انکوائری مکمل کی گئی ہے ،ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم نعمان اسلم نے لڑکی کو شادی کے لئے کی گئی پیشکش کو ٹھکرانے پر اقراء نذیر کی تصاویر چرا کر سوشل میڈیا جعلی فیس بک اکاؤنٹ بنا کر لڑکی کی ذاتی تصاویر اپ لوڈ کرنے کے بعد نازیبا کمنٹس کئے جس سے لڑکی کی معاشرے میں بدنامی ہوئی ہے ، تفتیشی افسر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ابتدائی انکوائری کے مطابق ملزم کے گھر کا سراغ لگا لیا ہے اور ملزم کے گھر کی تلاشی سے موقع سے ڈیجیٹل میڈیا برآمد کیا جا سکتا ہے ،ملزم نعمان اسلم کے گھر کی تلاشی اور ملزم کی گرفتاری کا حکم دیا جائے، عدالت نے ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد شادی سے انکار کرنے پر لڑکی کو فیس بک پر بدنام کرنے والے ملزم کے گھر کے سرچ وارنٹ جاری کر دیئے ہیں۔

مزید : علاقائی