ناجائز اسلحہ کا مقدمہ،2ملزموں کو دو سال کیلئے پروبیشن پر بھیج دیا گیا

ناجائز اسلحہ کا مقدمہ،2ملزموں کو دو سال کیلئے پروبیشن پر بھیج دیا گیا

لاہور(نامہ نگار )کینٹ کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے ناجائز اسلحہ کے مقدمے میں ملوث 2ملزموں کودو سال پروبیشن پر بھیج دیاہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ شہباز حسن رانا کے روبروباٹا پور پولیس نے ملزمان مقصود احمد اور علی عثمان کے خلاف درج مقدمات کا چالان پیش کیا،پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے چیکنگ کے دوران ملزموں سے اسلحہ برامد کیا تھا، ملزمان کے پاس اسلحہ کا لائسنس بھی موجود نہیں تھا،قانون کے مطابق بغیر لائسنس اسلحہ استعمال کرنا جرم ہے،ملزموں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزمان کو 2،2سال کے لئے پروبیشن پر بھیجنے کا حکم دے دیاہے۔

مزید : علاقائی