قصور: معمول جھگڑے ،ملزمان نے شہری کو شدید زخمی کردیا

قصور: معمول جھگڑے ،ملزمان نے شہری کو شدید زخمی کردیا

قصور(بیورورپورٹ)کوٹ رادھا کشن کے علاقہ بھگیانہ کلاں میں معمولی جھگڑے پر ملزمان نے ڈنڈے اور سوٹوں کے پے درپے وار کرکے شہری کو شدید زخمی کردیااورفرارہوگئے،تفصیلات کے مطابق کوٹ رادھا کشن کے علاقہ موضع بھگیانہ کلاں میں ملزم محمد بوٹا اورامداد حسین کے درمیان معمولی بات پر جھگڑا ہوگیا،جس پر طیش میں آکر ملزم محمد بوٹا اور اسکے ساتھیوں نے ڈنڈوں اور سوٹوں کے پے درپے وار کرکے امداد حسین کو شدید زخمی کردیااورفرارہوگئے۔

،امداد حسین کو طبی امداد کے لئے قصور ہسپتال لے جایاگیا،لیکن تشویشناک حالت کے پیش نظر اسے لاہور ہسپتال ریفر کردیاگیاہے ،جہاں اس کی حالت نازک بتائی جاتی ہے،پولیس مصروف کارروائی ہے۔

مزید : علاقائی