گجرات :سانپ کے ڈسنے سے جاں بحق طالبہ سپرد خاک

گجرات :سانپ کے ڈسنے سے جاں بحق طالبہ سپرد خاک

گجرات(بیورورپورٹ)زہریلے سانپ کے کاٹنے سے جاں بحق ہونیوالی ایف اے کی طالبہ کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ نواحی گاؤں گہیال زیریں کے رہائشی سابق کونسلر چوہدری امین کی بیٹی کو کام کاج کے دوران زہریلے سانپ نے کاٹ لیا تھا جس سے اسکی موت واقع ہو گئی۔

متوفیہ کے نماز جنازہ میں مقامی افراد کے علاوہ ملحقہ دیہاتوں کے لوگ بھی بڑی تعداد میں شریک ہوئے اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ۔

طالبہ سپرد خاک

مزید : علاقائی