پاکستان ریلویز کا70ویں جشنِ آزادی پر آزادی ٹرین چلانے کا فیصلہ

پاکستان ریلویز کا70ویں جشنِ آزادی پر آزادی ٹرین چلانے کا فیصلہ

لاہور(نمائندہ پاکستان) پاکستان ریلویز نے حسب سابق وطنِ عزیزکے70ویں جشنِ آزادی پر بھی آزادی ٹرین چلانے کا فیصلہ کیاہے اور تیاریاں شروع کردی ہیں۔ پاک فوج کے ذیلی ادارے نیشنل لاجسٹک سیل (این ایل سی) کے بریگیڈیئرشبیرنے گذشتہ روز ریلوے ہیڈکوارٹرزمیں پاکستان ریلویزکے چیف ایگزیکٹوآفیسرمحمدجاویدانورسے ملاقات کی اورآزادی ٹرین میں تعاون کرتے ہوئے دس لاکھ روپے کاچیک پیش کیا۔ چیف ایگزیکٹوآفیسرپاکستان ریلویز محمدجاویدانورنے این ایل سی حکام کے اس جذبے کوسراہااورکہاکہ ایک خوبصورت آزادی ٹرین ملک کے مختلف حصوں سے گزرتے ہوئے قوم کے ہرطبقے میں حب الوطنی کے جذبے کوبڑھائے گی۔ گذشتہ دوسال سے آزادی ٹرین ملک کے چاروں صوبوں میں محبت ، اخوت اور یکجہتی کاپیغام پہنچارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ آزادی ٹرین کا افتتاح وفاقی وزیر ریلویزخواجہ سعدرفیق کریں گے۔

مزید : صفحہ آخر