خدیجہ صدیقی کے کیس کی سماعت وکلاء کی ہڑتال کے باعث ملتوی

خدیجہ صدیقی کے کیس کی سماعت وکلاء کی ہڑتال کے باعث ملتوی

لاہور(نامہ نگار )کینٹ کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر اعوان نے قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والی قانون کی طالبہ خدیجہ صدیقی کے کیس کی سماعت وکلاء کی ہڑتال کے باعث آج26جولائی تک ملتوی کر دی ہے۔گزشتہ روزجوڈیشل مجسٹریٹ نے شاہ حسین کو بیان ریکارڈ کروانے کے لئے طلب کررکھاتھا، ملزم شاہ حسین سے پراسیکیوشن کے 12گواہوں کے بیانات کی روشنی میں سوالات پوچھے جانا تھے،ملزم شاہ حسین اپنے وکلا ء کے ہمرا عدالت میں پیش بھی ہوئے ،واضح رہے کہ اب تک خدیجہ صدیقی کیس میں 12گواہان کے بیانات قلمبندہو چکے ہیں،جن میں 8سول لائنزتھانہ کے پولیس اہلکار، لیڈی ڈاکٹر خدیجہ صدیقی اس کی چھوٹی بہن صوفیہ اور کیس کے مدعی ریاض حسین بھی شامل ہیں۔

مزید : علاقائی