ہائیکورٹ حکومت کو فوری لوڈشیڈنگ روکنے کا حکم دے،متفرق درخواست دائر
لاہور(نامہ نگار خصوصی )بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ یہ متفرق درخواست دائر جوڈیشل ایکٹیوازم پینل کی طرف سے دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیا رکیا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے دوبارہ سے بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ شروع کر دی ہے ۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ حکومت کو بجلی کی لوڈشیڈنگ روکنے کا حکم دیا جائے۔
لوڈشیڈنگ