ڈکیتی میں ملوث ملزم ناکافی شواہد پر بری

ڈکیتی میں ملوث ملزم ناکافی شواہد پر بری

لاہور(نامہ نگار )ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے قابل سزا شواہد کی عدم دستیابی کی بنیاد پر ڈکیتی کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو بری کر دیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ غلام شبیر چیمہ نے ملزم محمد عمر کے خلاف درج مقدمہ کی سماعت کی، شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے ملزم محمد عمر کے خلاف ڈکیتی کے الزامات کے تحت درج مقدمہ کا چالان پیش کیا، پراسکیوشن نے موقف اختیار کیا کہ ملزم ڈکیتی کے مقدمہ میں ملوث ہے اور پولیس تفتیش میں گنہگار پایا گیا ہے ،قانون کے مطابق کارروائی کی جائے،ملزم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ملزم کو بے بنیاد مقدمہ میں ملوث کیا گیا ہے، ملزم کا تھانے میں سابقہ کوئی ریکارڈ موجود نہیں اور نہ ہی ملزم ایف ائی آر میں نامزد ہے ،عدالت سے استدعا ہے کہ ملزم کو بری کیا جائے، عدالت نے ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد قابل سزا شواہد کی عدم دستیابی کی بنیاد پر ڈکیتی کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو بری کر نے کا حکم جاری کردیا ہے۔

مزید : علاقائی