نیشنل ٹیرف کمیشن میں تعیناتیوں کے معاملہ پر لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر

نیشنل ٹیرف کمیشن میں تعیناتیوں کے معاملہ پر لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی )نیشنل ٹیرف کمیشن کے چیئرمین اور بورڈ آف گورنرز کی تعیناتیوں کے معاملہ پر لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی گئی ہے۔سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں یہ اپیل شہری عبدالرحمن کی طرف سے دائر کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کمیشن کی غیر قانونی تشکیل کے باعث جاری کئے جانے والے ٹیکس نوٹسز پر حکم امتناعی جاری کیا جائے۔لاہور ہائی کورٹ نے مذکورہ نکات پر مشتمل درخواست مسترد کردی تھی جس کے خلاف اب سپریم کورٹ سے رجوع کیا گیا ہے۔

مزید : صفحہ آخر