ننکانہ : میٹرک کے امتحان میں کم نمبر آنے پر نوجوان نے خودکشی کر لی

ننکانہ : میٹرک کے امتحان میں کم نمبر آنے پر نوجوان نے خودکشی کر لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ننکانہ صاحب (نمائندہ خصوصی )میٹرک کے امتحان میں کم نمبر آنے پر ایک نوجوان نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق ہاؤسنگ کالونی ننکانہ صاحب کے رہائشی اسلم پٹواری کا بیٹا علی اسلم جس نے میٹرک کے سالانہ امتحانات دے رکھے تھے گزشتہ روز میٹرک کے رزلٹ میں کم نمبر آنے پر علی اسلم نے دلبرداشتہ ہوکر گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی۔ جواں سالہ بیٹے کی نعش کو دیکھ کر اس کی والدہ پر بار بار غشی کے دورے پڑتے رہے جبکہ اس موقعہ پر ہر آنکھ اشکبار تھی۔

مزید :

علاقائی -