قصور : ٹریفک حادثات میں 2افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے

قصور : ٹریفک حادثات میں 2افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے

قصور(بیورورپورٹ)قصور اور اسکے گردونواح میں ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں دو افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ،تفصیلات کے مطابق موضع شیخ والاکا رہائشی محمد نعیم موٹرسائیکل پر بازار سے واپس اپنے گھر کی جانب جارہاتھاکہ بھنبھہ پھاٹک کوٹ رادھا کشن کے قریب ٹیوٹا ویگن نے ٹکرماردی،جس کے نتیجے میں محمد نعیم موٹرسائیکل سے گر کر شدید زخمی ہوگیا،اسے طبی امدا د کے لئے ہسپتال لے جایا جارہاتھا کہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ راستے میں ہی دم توڑگیا،ویگن کا ڈرائیور موقع سے فرارہوگیا،علاوہ ازیں محلہ عیسائیاں والا مصطفی آباد کا رہائشی شہباز مسیح سرہالی روڈ کے قریب ٹریکٹر ٹرالی پر چڑھتے ہوئے پاؤں پھسلنے سے گر کر ٹرالی تلے آکر کچلے جانے سے موقع پر ہی دم توڑ گیا،پولیس مصروف کارروائی ہے۔

مزید : علاقائی