نواں کوٹ:اوباش لڑکوں نے محنت کش کے بیٹے کو بداخلاقی کا نشانہ بناڈالا

نواں کوٹ:اوباش لڑکوں نے محنت کش کے بیٹے کو بداخلاقی کا نشانہ بناڈالا

نواں کوٹ(نا مہ نگار)نواحی قصبہ بھکھی میں اوباش لڑکوں نے غریب محنت کش کے بیٹے کو گھر سے بلانے کے بعد غائب کر نشہ آور جوس پلا کر بد اخلاقی کا نشانہ بنا ڈالا جرم چھپانے کے لئے گلے میں کپڑے کا پھندا ڈال کر قتل کرنے کی کوشش کرتے رہے مقامی لوگوں کے شور شرابا کرنے پر نیم مردہ حالت میں چھوڑ کر فرار ہو گئے جبکہ میڈیکل آفیسر نے ڈاکٹری ملاحظہ میں بد اخلاقی کی تصدیق کر دی تھانہ بھکھی پولیس ملزمان کی گرفتاری کے لئے سرگرم تاحال کوئی ملزم گرفتار نا ہو سکا تفصیلات کے مطابق مورخہ 24 جولائی کے روز دن ساڑھے بارہ بجے ایک اوباش نوجوان چھدو گجر نے بھکھی کے روڈ عید گاہ کے رہائشی محمد اسماعیل کے گھر کا دروازہ کھٹکھٹایااور اس کے طالب علم بیٹے محمد رمضان کو ساتھ لے گیا جسے چھدو گجر ولد محمد بوٹا گجر نے ایک نشہ آور جوس پلا کر نیم بے ہوشی کی حالت میں اپنی موٹر سائیکل پر بٹھا کرنہر کیو بی لنک کے قریب ڈیرہ چوہدری ذکاء اللہ ورک کے قریبی جوار کے کھیتوں میں لے گیا جہاں ملزم میاں محمد اکمل ولد محمد صدیق آرائیں اور زریاب ولد مظہر علی چھٹہ پہلے سے موجود تھے جہاں تینوں ملزمان نے نوجوان رمضان کو معمولی تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد بداخلاقی کا نشانہ بناتے رہے ۔

اسی وقت مقامی ڈیرہ پر موجود محمد بوٹا ورک کو شک گزرا جس نے دیکھا کہ تینوں ملزمان موجود تھے ۔ایس ایچ او تھانہ بھکھی سلیم اختر نیازی نے اس حوالے سے کہا ہے کہ پولیس ملزمان کی گرفتار ی کے لئے چھاپے مار رہی ہے اگلے 24 گھنٹوں میں تمام ملزمان انشاء اللہ تھانہ کی حوالات میں بند ہوں گے

مزید : علاقائی