قصور:دوست نے دوست کی بہن سے بداخلاقی کرڈالی
قصور(بیورورپورٹ)چونیاں کے نواح ظہیر آباد کالونی میں اوباش نوجوان نے دیوار پھلانگ کرگھر میں داخل ہو کردوست کی جواں سالہ بہن کوبداخلاقی کا نشانہ بناڈالا۔تفصیلات کے مطابق چونیاں کے علاقہ ظہیر آباد کالونی کی رہائشی مسماہ زینب دختر نعیم جلیل نے تھانہ سٹی چونیاں میں مقدمہ درج کروایا کہ ملزم خرم کا میرے بھائی کے ساتھ دوستانہ ہونے کی وجہ سے ہمارے گھر آنا جانا تھا میرا بھائی گھر میں موجود نہ تھا کہ ملزم خرم دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہو اور سائلہ کے ساتھ بداخلاقی کرڈالی ۔
تھانہ سٹی چونیاں پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔