مرید کے : نامعلوم افراد کی فائرنگ سے یوسی چیئر مین نانا سمیت قتل

مرید کے : نامعلوم افراد کی فائرنگ سے یوسی چیئر مین نانا سمیت قتل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مریدکے(نامہ نگار)مریدکے نارووال روڈ پر مورچہ زن افراد کی اندھا دھند فائیرنگ سے مسلم لیگ ن کالر یوسی کا چیئرمین نانے سمیت جاں بحق حملہ آور فرار ہو گئے پی ٹی آئی کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج بتایا جاتا ہے مسلم لیگ کالر تھانہ واہنڈو یوسی چئرمین دو بچوں کا باپ مظہر عرف گوگا پہلوان اپنے نانا محمد خالد کیساتھ مریدکے کی طرف جارہا تھا کہ نارووال روڈ پر چک وڑائچ کے قریب گھات لگائے مسلح ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کردی گولیاں لگنے سے نانااورنواسہ موقع پر جانبحق ہوگئے جبکہ ملزم فرار ہو گئے پولیس نے مقتول مظہر کے باپ الطاف کی درخواست پر شعیب بلال مقصود آفتاب مقبول عنائت نازیہ کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے مریدکے تحصیل ہسپتال میں پوسٹ مارٹم روم کے باہر دعی الطاف نے میڈیا کو بتایا بلدیاتی انتخابات میں ملزمان شعیب وغیرہ جنکا تعلق پی ٹی آئی سے ہے جھگڑا ہوا جو قتل وغارت تک پہنچ گیا پولیس کے مطابق ملزموں کی تلاش شروع کرردی گئی ہے۔

مزید :

علاقائی -